5 نومبر 2014 - 13:24
آئين کي پابندي پرعراقي صدرکي تاکيد

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ ملک کي سبھي سياسي جماعتوں کو بنيادي آئين کي پابندي کرني چاہئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  عراقي صدر فواد معصوم نے سليمانيہ ميں عراق کي کرد سياسي جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات ميں کہا کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ ملک کي سبھي سياسي جماعتيں اپنے سياسي اختلافات کو حل کرنےکے لئےآئين کا سہاراليں –

عراقي صدر فواد معصوم نے اس ملاقات ميں کہا کہ ملک کے صدر کي حيثيت سے ان کي يہ ذمہ داري ہےکہ سياسي جماعتوں کےدرميان مفاہمت پيداکرنے اور ملک کو درپيش سنگين چيلنجوں اور مشکلات سے باہر نکالنے کےلئےکام کريں-

انہوں نے کہا کہ اس وقت عراق دو خطرناک مسائل سيکورٹي اور اقتصادي مسائل سے دوچار ہے - عراقي صدر نے کہاکہ موجودہ حساس صورتحال ميں آپسي اختلافات کو حل کرنے کا بہترين ذريعہ آئين کي پابندي ہے-

انہوں نے کہا کہ وہ کردستان کي مقامي انتظاميہ اور عراق کي مرکزي حکومت کے درميان اختلافات کو حل کرنے کي ہرممکن کوشش کريں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169